12 ستمبر، 2015، 3:19 PM

آل سعود کے پاس حرمین شریفین کے امورکی انتظامی صلاحیت نہیں

آل سعود کے پاس حرمین شریفین کے امورکی انتظامی صلاحیت نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک دینی مرجع آیت اللہ مکارم شیرازی نے حرمین شریفین کے انتظامی امور میں سعودی عرب کی عدم توانائیوں اور عدم صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے دلخراش اور غمناک حادثے نے واضح کردیا ہے کہ آل سعود کے پاس حرمین شریفین کی انتظامی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ انھوں نے مسجد الحرام کے اردگرد بلند و بالا اور اونچی عمارتوں کے گرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک  دینی مرجع آیت اللہ مکارم شیرازی نے قم المقدس میں حرمین شریفین کے انتظامی امور میں سعودی عرب کی عدم توانائیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے دلخراش اور غمناک حادثے نے واضح کردیا ہے کہ آل سعود کے پاس حرمین شریفین کی انتظامی صلاحیت موجود نہیں ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مسجد الحرام میں رونما ہونے والے اندوہناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئےدعائے مغفرت کی اور ان کے  لواحقین کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شفا کے لئے دعا کی ۔

آیت اللہ مکارم شیرازي نے کہا کہ اس حادثے سے واضح ہوگیا ہے کہ آل سعود کے پاس حرمین شریفین کے امور کی انتظامی صلاحیت موجود نہیں ہے اور نہ ہی انھیں انسانی جانوں کے ساتھ  کوئی ہمدردی اور لگاؤ ہے حج کے موسم میں تعمیراتی کاموں کو بغیر حفاظتی امور کے جاری رکھنا عقل و منطق اور تدبیر کے بالکل خلاف ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ الحرام  کے اردگرد بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرکے خانہ کعبہ کی عظمت اور شان و شوکت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ آیت اللہ ناصر مکارم نے مسجد الحرام کے اطراف میں تعمیر کئے گئے بلند و بالا ہوٹلوں اور عمارتوں  کو منہدم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اس عمل سے مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی عظمت اور شان و شوکت مزید نمایاں ہوگی۔

News ID 1858090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha